پنجاب میں گھنے کہرے سے زندگی درہم برہم
جالندھر،دسمبر۔ پنجاب میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری گھنے کوہرے کی وجہ سے اگلے دو دن تک سرد لہر رہنے کی امید ہے۔ گھنے کوہرے کی وجہ سے زندگی متاثر ہے۔محکمہ موسمیات سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اگلے دود نوں کے دوران پنجاب اور ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی کے الگ الگ حصوں میں سردی لہر کے رہنے کااندیشہ ہے۔ گھنے کہرے سے جالندھر میں صبح کل نظر آنے والے سے شروع ہوئی لیکن دن کے بڑنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی ہوئی ہے۔جالندھر میں آج صبح کا درجہ حرارت آٹھ ڈگری رہا جس کی وجہ سے لوگ سردلہر کی زد میںہیں۔