مودی نے گزشتہ ماہ کے ’من کی بات‘ پروگرام پر مبنی ایک کتاب شیئر کی
نئی دہلی، دسمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات کے نومبر 2022 کے ایپی سوڈ پر مبنی ایک کتابچہ شیئر کیا ہے۔اس میگزین میں ہندوستان کی جی-20 صدارت، خلا میں مسلسل ترقی، موسیقی کے آلات کی برآمد میں اضافہ اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔وزیر اعظم مسٹر مودی نے اس سلسلے میں ٹویٹ کیا، ”اس ای بک پر ایک نظر ڈالیں، جس میں گزشتہ مہینے کے #من کی بات میں شامل موضوعات، جیسے کہ ہندوستان کی جی20 صدارت، خلا میں ہماری مسلسل ترقی، موسیقی کے لات کی برآمدات اور دیگر پر دلچسپ مضامین ہیں۔“