پہلی بار غیر متوقع طور وزیراعلیٰ بننے والے بھوپیندر پٹیل کی دوسری اننگ کا مضبوط آغاز

احمد آباد، دسمبر۔گجرات میں مسلسل دوسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے والے بھوپیندر بھائی رجنی کانت پٹیل ہندوستانی سیاست دان ہیں اور پیر کو انہوں نے گجرات کے 18ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔وہ دوسری بار گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔گزشتہ سال 13 ستمبر کو انہوں نے اس وقت کے وجے روپانی کے غیر متوقع استعفیٰ کے بعد گجرات کے 17ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ گجرات میں، بھارتیہ جنتا پارٹی ایک سال سے کچھ ہی زیادہ کی ان کی مدت کار کے ساتھ ان کو دوبارہ وزیراعلیٰ کے چہرے کے طور پر پیش کرکے وٹروں کے درمیان گئی تھی۔ مسٹر پٹیل اس ماہ کے شروع میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ریکارڈ جیت کے ساتھ دوبارہ وزیر اعلی بنے ہیں۔مسٹر پٹیل پیشے سے ایک بلڈر تھے۔ بلڈر بننے سے پہلے انہوں نے پٹاخے بیچنے والے کے طور پر بھی اپنا کاروبار شروع کیا۔ اس وقت وہ سرداردھام کے ٹرسٹی ہیں، ایک ایسی تنظیم جس کی پاٹیداروں میں مضبوط موجودگی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ورلڈ امیہ فاؤنڈیشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔اپنے قریبی لوگوں کے درمیان دادا کے نام سے پکارے جانے والے مسٹر پٹیل 15 جولائی 1962 کو ریاست گجرات کے احمد آباد شہر کے شیلاج علاقے میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم احمد آباد کے ایک اسکول سے حاصل کی، جس کے بعد انھوں نے احمد آباد کے پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ سے سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا۔ان کا تعلق پٹیل پاٹیدار برادری سے ہے۔ ان کے خاندان میں بیوی شیتل پٹیل اور بیٹا انوج پٹیل اور بہو دیواسی پٹیل ہیں۔ انہوں نے اپنی عوامی زندگی کا آغاز بطور کونسلر کیا اور اپنی محنت اور جدوجہد سے پارٹی کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے وہ دوسری بار ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔

Related Articles