مین پوری ضمنی الیکشن:ایس پی امیدوار کو شکست فاش یقینی:یوگی

مین پوری:نومبر۔اترپردیش کے ضلع مین پوری میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ مین پوری لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار کی شکست فاش یقینی ہے اور بی جے پی امیدوار گھوراج سنگھ شاکیہ کی جیت ہوگی۔یوگی نے یہاں کرہل قصبے میں نرسنگھ انٹرکالج کے میدان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کنبہ پروری والی پارٹی ہے اور مین پوری کسی کنبے کی وراثت نہیں بن سکتی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ چچا شیوپال یادو کی حالت پنڈولم جیسی ہوگئی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ایس پی کے رسوخ کا علاقہ سمجھے جانے والے اعظم گڑھ کو فتح کرنے کے بعد اب مین پوری کی باری ہے۔ مین پوری میں اس بار لوگ بی جے پی امیدوار شاکیہ کو جتانے کے لئے بڑی تعداد میں حمایت کررہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے نظم ونسق کا راج قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں غنڈے۔ مافیاوں کی جگہ جیل میں ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔ اترپردیش میں ہر شعبے میں ترقی ہورہی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ مین پوری نے ہمیشہ نئی تاریخ رقم کی ہے۔ یہ دھرتی رشی۔منیو کی روایات سے جڑی ہے۔ ہندوستانی سناتن تہذیب میں ہمیشہ قابل تعظیم رہی ہے۔ اس موقع پر یوگی نے ایس پی کے مرحوم لیڈر ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

 

Related Articles