آسٹریلیا میں کروز شپ کے 800 مسافر کورونا سے متاثر

کینبرا،نومبر ۔ آسٹریلیا میں کروز شپ میں سوار سیکڑوں مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،جس کے بعد کروز شپ کو سڈنی پر لنگر انداز کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق میجسٹک پرنسس کروز شپ اپنے 12 دن کے سفر پر تھا ،تاہم آدھے راستے ہی میں 800مسافر میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔ جہاز میں عملے سمیت 4 ہزار 600 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے 3 ہزار سے زائد مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ پر 800 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔سڈنی پر لنگرانداز ہونے کے بعد متاثرہ افراد کو اتار کر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

 

Related Articles