راہل نے دبھاڑ سے اپنی پیدل یاترا شروع کی
ناندیڑ، نومبر۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی جاری بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو پانچویں دن ناندیڑ ضلع کے اردھ پور کے قریب دبھاڑ سے صبح 6 بجے شروع ہوئی۔مسٹر راہل نے کل شام ناندیڑ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔کانگریس پارٹی ذرائع کے مطابق ، پیدل یاترا مکت پاردی اردھ پور کے میں شری کشور سوامی فارم ہاؤس پر 10 بجے پہنچے گی۔ وہاں آرام کیا جائے گا۔بعد ازاں، پیدل یاترا ناندیڑ ضلع کے ہدگاؤں تعلقہ کے چورمبا پھاٹا، ہنگولی-کلامانوری چورمبا سے شام 4 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 7 بجے ہنگولی ضلع میں داخل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہنگولی ضلع کے کالامانوری تعلقہ کے دتی گاؤں کے سوریہ ونشی فارم میں رات میں آرام کیا جائے گا۔