وزیراعظم کے دورہ سے پہلے حیدرآباد میں ”مودی نوانٹری“فلکسی بورڈس
حیدرآباد ،نومبر۔تلنگانہ میں وزیراعظم مودی کے دورہ سے پہلے شہرحیدرآباد میں ”مودی نوانٹری“کے فلکسی بورڈس لگائے گئے ہیں۔یہ فلکسی تلنگانہ چیتنیہ یوتھ فورس نام سے لگائے گئے ہیں جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ ہینڈلوم کی اشیا پر عائد پانچ فیصد جی ایس ٹی کو واپس لیاجائے۔قبل ازیں مرکز سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے بنکروں نے وزیراعظم مودی کو لاکھوں پوسٹ کارڈس روانہ کئے تھے۔پوسٹ کارڈس کی مہم کی شروعات 22اکتوبر کو وزیر ہینڈلومس تارک راما راو نے کی تھی اور ایسے پوسٹ کارڈس وزیراعظم کو بھیجنے کی خواہش کی تھی۔شہرمیں مودی واپس جاو کے احتجاج میں شدت پیداہوگئی ہے۔