مشر انے گلتا پیٹھ میں چلنے والے بھگوان کے برہموتسو میں شرکت کی
جے پور،نومبر۔ راجستھان کے گورنر کلراج مشر ہفتہ کو گلتا پیٹھ میں بھگوان شری نواس، شری دیوی اور بھودیوی کے برہموستو کے تحت کلیانوتسو(ویبھااتسو)میں شرکت کی۔انھوں نے بھگوان کی پوجا کر کے ملک اور ریاست والوں کی سکھ،خوشحاکی کی دعا کی۔آراستہ پالکیوں میں بیٹھے بھگوان شری نواس اور بھودیوی شری دیوی کا ریتی رواج سے کلیانوتسوجنوبی ہندوستان کے عالموں کے ذریعے مکمل کرایاگیا۔ کلیانوتسو کے تحت وشواکسن دعوت، پنیہواچن، مہاسنکلپا، کنیادان، مالا پلٹن وغیرہ پروگرام کئے گئے۔ شادی میں کپڑے،پھل،نویدیہ، زیورات وغیرہ پیش کئے گئے۔گلتا پیٹھادھیشور سوامی اودھیشچاریہ نے چادر اوڑھ کر گورنر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مندموجود تھے۔