چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے انفنٹری ڈے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، اکتوبر۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے جمعرات کو یہاں انفنٹری ڈے کے موقع پر قومی جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ہر سال 27 اکتوبر کو فوج کی سب سے بڑی یونٹ انفنٹری کے اعزاز میں انفنٹری ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل چوہان کے علاوہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو اور رجمنٹ کے کرنل نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔ تین سابق فوجی جنہیں مختلف تمغوں سے نوازا گیا لیفٹیننٹ کرنل رام سنگھ شرن کیرتی چکرا (ریٹائرڈ)، صوبیدار میجر اور اعزازی کیپٹن یوگیندر سنگھ یادو پرم ویر چکر (ریٹائرڈ) اور سپاہی سردار سنگھ ویر چکرا (ریٹائرڈ) نے بھی سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے وار میموریل میں ان موٹرسائیکل ریلیوں کا بھی خیرمقدم کیا جنہیں آزادی کا امرت مہوتسو سے دس دن قبل ادھم پور، احمد آباد، ویلنگٹن اور شیلانگ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔ ان موٹر سائیکل سواروں نے دس دنوں میں 8000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے۔ انفنٹری کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے پیغام میں فوجیوں سے کہا کہ وہ اپنی بہادری، قربانی اور بے لوث خدمت کی اقدار پر کاربند رہتے ہوئے قوم کی سالمیت اور خودمختاری کو برقرار رکھیں۔27 اکتوبر 1947 کو پیدل فوج کا پہلا دستہ سری نگر کے ہوائی اڈے پر اترا اور حملہ آوروں کو سری نگر سے باہر دھکیل دیا۔ اس طرح اس نے پاکستانی فوج کے تعاون سے جموں و کشمیر پر حملہ کرنے آنے والے قبائلیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ پیدل فوج کی اس شراکت کے اعزاز میں انفنٹری ڈے منایا جاتا ہے۔

Related Articles