اجودھیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے رام للا کا کیادرشن، آرتی کی

اجودھیا:اکتوبر۔وزیر اعظم نریندر مودی دیپوتسو میں شرکت کے لیے ایودھیا پہنچے۔ گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام للا کے درشن کئے اور آشیرواد لیا۔ اس موقع پر یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ان کے ساتھ موجود تھے۔ پی ایم مودی نے رام للا کی آرتی کی اور ان کاآشرواد لیا۔رام للا کے درشن کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کا نقشہ دیکھا اور جانکاری حاصل کی۔ پی ایم مودی نے تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ پی ایم مودی کو معلومات دینے کے لیے ایک گیلری بنائی گئی تھی، جس کے ذریعے انھیں معلومات دی جاتی تھیں۔راج ابھیشیک کرنے کے بعد وزیراعظم مودی 6:30 بجے سریو ندی کے نیو گھاٹ پر پہنچے اور یہاں آرتی دیکھیں گے۔ اسکے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے دیپ اْتسو تقریب کاآغاز کیا۔واضح رہے کہاس سال دیپ اتسو کا چھٹا سیشن منعقد کیا جارہا ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے جب وزیراعظم اس تقریب میں شخصی طور پر حصہ لینے کے لئے خود ایودھیا آئے ہیں۔ اس موقع پر 15 لاکھ سے زیادہ دئیے جلائے جارہے ہیں۔

Related Articles