روس یوکرین جنگ کے نئے موڑ

پوتین نے روسی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کے روز بلا لیا

ماسکو،اکتوبر۔روسی صدر ولادی میر پوٹن نے جنگی صورت حال میں نئے موڑ آنے پر آج پیر کے روز روس کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔مقامی خبر رساں ادارے نے اشارہ کیا ہے کہ اس کی ضرورت دوروز قبل کریمیا اور روس کے درمیان اہم ترین پل پر ہونیوالے بڑے دھماکے کے بعد محسوس کی گئی ہے۔واضح رہے اس خوفناک دھماکے کے بعد ولادی میر پوٹن نے انسداد دہت گردی کمیٹی کو تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یوکرین کے ساتھ جنگی محاذ سے دور دراز ہونے کے باوجود پل پر اس کارروائی کا ہونا روس کے لیے پریشان کن ہے۔اسب اسی صورت حال میں اتوار کے روز پوٹن نے اپنے سکیورٹی مشیران کے ساتھ مشورے کے لیے سلامتی کونسل کے تمام ارکان کی میٹنگ پیر کے روز طلب کی ہے۔ اس اجلاس کا اعلان کریملن سے سرکاری ترجمان نے کیا ہے۔

Related Articles