نائب صدر دھنکھڑ نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، اکتوبر۔ نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر دھنکھڑ صبح مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ گئے اور انہیں گلہائے ععقیدت نذر کئے۔ بعد میں انہوں نے ایک ٹویٹ میں بابائے قوم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جدید ہندوستان کی سب سے با اثر ہستیوں میں سے ایک مہاتما گاندھی ان مشکل وقتوں میں پوری انسانیت کے لئے اخلاقیات کا سرچشمہ اور امید کا روشن مینار تھے۔ نا انصافی کے خلاف ان کی ستیہ گرہ اور پرامن جدوجہد نے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو تحریک دی۔ سچائی اور انسان میں بنیادی اچھائی پر گاندھی جی کو جو پختہ یقین تھا، اس کی آج سخت ضرورت ہے۔ہر نسل کو گاندھی جی کو اپنے طور پر دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔ غریبی سے لے کر آب و ہوا میں تبدیلی اورجنگ تک- آج کی دنیا کے سامنے موجودہ خطرات سے گاندھی جی کے وضع کردہ اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کامیابی سے نمٹا جا سکتا ہے۔ آج کی تنازعات سے بھری دنیا میں گاندھی جی کی دانشمندی انسانوں کی رہبری کرتی ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔گاندھی جینتی کے موقع پر آئیے ایک ایسی پُرامن دنیا کے لئے دعا کریں، جو تشدد، انتہا پسندی، دہشت گردی اور ہر طرح کے بھید بھاؤ سے پاک ہو۔ ’’