وزیراعظم کی جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات

بھارت –جاپان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے بارے میں تبادلہ خیال

ٹوکیو،ستمبر۔وزیراعظم نریندرمودی نے جاپان کے وزیراعظم فومیوکِشیدا کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی ۔ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم شینزو آبے کی وفات پر اپنی دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے بھارت –جاپان ساجھیداری کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ ایک آزاد ، کھلے اوربرمبنی شمولیت بھارت –بحرالکاہل خطے کے ویژن کا تصور پیش کرنے میں آنجہانی وزیراعظم سینزوآبے کے گراں قدرتعاون کو اجاگرکیا ۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے بارے میں مفید تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے بہت سے علاقائی اورعالمی امور پربھی تبادلہ ٔخیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے بھارت –جاپان خصوصی اسٹراٹیجک اورعالمی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے اورخطے اورمختلف النوع بین الاقوامی گروپوں اور اداروں میں مل کر کام کرنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles