الیکشن ایسے چہرے کی قیادت میں لڑنا چاہئے جو جیت دلاسکے: گہلوت

جیسلمیر، ستمبر۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ انہیں ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات ایسے چہرے کی قیادت میں لڑنا چاہئے جو الیکشن میں فتح دلاسکے۔مسٹر گہلوت نے آج جیسلمیر ضلع میں تنوٹ ماتا کے مندر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے نئے وزیر اعلیٰ کے سوال پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات ایسے چہرے کی قیادت میں لڑیں جو الیکشن میں جیت دلاسکے۔ کیونکہ اگر ہم راجستھان میں واپس آتے ہیں تو دوسری ریاستوں میں بھی کانگریس کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی رہوں گا، میں اپنی آخری سانس تک راجستھان کے لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ میں آج بتا رہا ہوں کہ میں نے 9 اگست کو ہی محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر اجے ماکن کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ مجھے عہدے کی کبھی کوئی خواہش نہیں رہی۔ چالیس سالوں میں کانگریس نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ کانگریس کے قومی صدر کے انتخاب کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سونیا گاندھی مکمل طور پر غیر جانبدار ہیں۔

 

Related Articles