غلام نبی آزاد نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی

سری نگر،ستمبر۔جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس سے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے جمعرات کو یہاں درگاہ حضرت بل میں حاضری دی۔اس موقعے پر ان کے ہمراہ دیگر بڑے لیڈران بھی تھے جو کانگریس سے کنارہ کشی کرکے آزاد کے ہمرکاب ہوئے ہیںبتادیں کہ موصوف لیڈر ان دنوں وادی کے دورے پر ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ درگاہ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور وہاں ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس سے مستعفی ہونے کے بعد غلام نبی آزاد نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے وہ جموں وکشمیر میں سر گرم ہوئے ہیں۔

 

Related Articles