رامپور کو یوگی نے دئیے ترقیاتی پروجکٹوں کے سوغات
رامپور:ستمبر۔اترپردیش کےو زیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے رسوخ والے علاقے میں 72 کروڑ روپئے کی 22ترقیاتی پروجکٹوں کو افتتاح اور سنگ بنیاد کیا۔یوگی آج صبح 11:30بجے ہیلی کاپٹر سے رام پور پولیس لائن پہنچے جہاں سے ان کا قافلہ راجکیہ بال گرہ ششو نکیتن کے لئے روانہ ہوگئے۔ اس دوران ڈیڑھ کلومیٹر کے راستے میں قطار بند ہوکر کھڑے دو ہزار بچوں اور خواتین نے ان کا استقبال ہاتھ ہلا کر کیا۔وزیر اعلی نے راجکیہ بال گرہ میں پہنچ کر بچوں سے ملاقات کی اور آئی ایس او سرٹیفائڈ بال گرہ میں سارے انتظامات کی جانکاری لی۔اس کے بعد یوگی فیزیکل گراونڈ میں پہنچ کر ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا اور 72 کروڑ روپئے کی 22 پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔قابل ذکر ہے کہ یوگی مغربی اترپردیش کےد و روزہ دورے پر ہفتہ کو مرادآباد پہنچے تھے جہاں ان کے ساتھ بی جےپی نے نومنتخب صدر بھوپیندر سنگھ چودھری بھی تھے۔مرادآباد کے بعد وزیر اعلی بجنور پہنچے جہاں انہوں نے رات کا قیام کیا تھا۔