پوروانچل یونیورسٹی کرے گی انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول کی میزبانی
جونپور:ستمبراترپردیش کے ضلع جونپور میں واقع ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول کی میزبانی کرے گا۔اترپردیش حکومت نے اس اسکیم کے لئے پوروانچل یونیورسٹی کو ذمہ داری دی ہے۔ یونیورسٹی میں پہلی بار ریاستی یوتھ فیسٹیول کا انعقاد ہوگا۔ اس میں ریاستی یونیورسٹیز کے طلبہ شرکت کریں گے۔وی سی پروفیسر نرملا ایس موریہ نے کہا کہ یونیورسٹی اس کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کرے گی۔ریاست کی مختلف تہذیبوں کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے گذشتہ مہینے انٹر یونیورسٹی یوا مہوتسو منعقد کئے جانے کے لئے تجویز بنا کر بھیجا گیا تھا جس کو گورنر آنندی بین پٹیل نے منظوری فراہم کردی ہے۔انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول کا مین مقصد ریاست کے نوجوانوں کو ایک منچ فراہم کرنا ہے۔ جس سے انہیں مختلف تہذیبی سرگرمیوں کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں کے استعمال کر موقع ملے گا۔ انٹر۔یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول میں مختلف مسابقتی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔