اروند کمار سنگھ کو سیل کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا
نئی دہلی،مسٹر اروند کمار سنگھ نے 3 ستمبر 2022 کو اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کے ڈائریکٹر (تکنیکی، پروجیکٹس اور خام مال) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔کمپنی نے آج یہاں کہا کہ اس سے قبل مسٹر سنگھ سیل کے اسکو اسٹیل پلانٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (آپریشنز) تھے۔ مسٹرسنگھ ایک بی آئی ٹی، سندھری میٹالرجیکل انجینئر ہیں اور انہوں نے 1987 میں کمپنی کے بھیلائی اسٹیل پلانٹ سے مینجمنٹ ٹرینی (ٹیکنیکل) کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ سیل کے مختلف انٹیگریٹڈ اسٹیل پلانٹس میں کام کرتے ہوئے، شری سنگھ متواتر ترقیوں کے ساتھ اسکو اسٹیل پلانٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بن گئے۔مسٹرسنگھ کے پاس اسٹیل پلانٹس کے آپریشن کے مختلف پہلوؤں جیسے کوک اوون، اسٹیل بنانے، مسلسل کاسٹنگ اور رولنگ میں وسیع علم اور تجربہ ہے۔ مسٹرسنگھ نے پلانٹ کے آپریشن اور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔