یوگی نے شری کرشن جنم اشٹمی کی مبارکباد دی

لکھنؤ، اگست۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو بھگوان کرشن کی یوم پیدائش کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔یوگی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا، شری کرشن جنم اشٹمی کے تمام لوگوں اور عقیدت مندوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ یشودانندن، بھون موہن کنہیا، جنہوں نے مذہب، عوامی تحفظ، امن اور اجتماعیت کے قیام کی طرف ساری دنیا کو شعور کا راستہ دکھایا، وہ دنیا کی فلاح و بہبود کریں، یہی آرزو ہے۔ جے شری کرشن ۔قابل ذکر ہے کہ پورے ہندوستان میں عقیدت کی علامت بھگوان کرشن کے یوم پیدائش کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی یوگی جائے پیدائش متھرا میں واقع کرشن جنم بھومی میں منعقد اہم پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

Related Articles