ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی سے ملاقات کی

کلکتہ  نئی دہلی۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج پروگرام کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان 40منٹ تک ملاقات رہی ۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی۔ تاہم ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے جی ایس ٹی سمیت مختلف پروجیکٹوں کےلئے مرکز پر ریاست کے بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق بات چیت کی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی راشٹرپتی بھون کے لیے روانہ ہو گئیں۔ وہاں وہ نو منتخب صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کرکے صدر جمہوریہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 4 .30بجے پہنچیں اور گلابوں کا گلدستہ پیش پیش پی ایم او نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے درمیان ملاقات کی تصویر ٹویٹ کی ہے۔ انہیں دہلی کے دورے کے دوران وزیر اعظم کی سربراہی میں نیتی آیوگ کی میٹنگ میں بھی شرکت کرنی ہے۔ سابق ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کی گرفتاری اور ایس ایس سی بدعنوانی سمیت مختلف معاملات پر ای ڈی کے کریک ڈاؤن کے درمیان اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ کے دورہ دہلی اور وزیراعظم سے ملاقات پر سوال اٹھانا شروع کردیئے۔ اس ملاقات پر سب سے زیادہ بائیں بازو کے لیڈران سوال اٹھارہے ہیں نے ۔ اگرچہ ترنمول نے جوابی دعویٰ کیا ہے، لیکن وزیر اعلیٰ ریاست کے واجبات کی وصولی کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے ۔ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles