تلنگانہ کے 9اضلاع کے لئے ریڈ الرٹ جاری
آئندہ 24گھنٹوں میں شدید بارش کی پیش گوئی
حیدرآبادجولائی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے 9اضلاع کے لئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید سے شدید ترین بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ نے کہاکہ کومرم بھیم آصف آباد،منچریال، نرمل، نظام آباد، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد،ورنگل رورل اور ورنگل اربن اضلاع میں بعض مقامات پر شدید ترین بارش ہوگی۔اپنی خصوصی رپورٹ جس کو چندمنٹ پہلے جاری کیاگیا میں محکمہ موسمیات نے ریاست کے 11اضلاع کے لئے آرینج الرٹ جاری کیا۔اس نے کہاکہ عادل آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، سدی پیٹ،یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری اضلاع میں کہیں کہیں شدید سے شدیدترین بارش ہوگی۔اس نے کہا کہ تلنگانہ کے بقیہ اضلاع میں بھی شدید بارش کاامکان ہے۔جنوبی اوڈیشہ اور شمالی آندھراپردیش کے ساحل پرشمال مغربی و متصل مغربی وسطی خلیج بنگال پر طوفانی گرداب بناہوا ہے۔تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ میں 23سنٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔