بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما نے پیشگی کیلئے مزید وقت مانگا

کلکتہ،جولائی۔ بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما نے کلکتہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ تاہم کلکتہ پولیس سابق بی جے پی لیڈر کو یہ موقع دینے کو تیار نہیں ہے۔ کلکتہ پولس نے ایک اور نوٹس نوپور شرما کے خلاف جاری کی ہے۔ بی جے پی کی سابق لیڈر نوپور شرما کے خلاف پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر ملک کے مختلف حصوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ حال ہی میں نارکل ڈنگہ پولیس اسٹیشن میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی کہ پیغمبر کی توہین کی گئی ہے۔ اس ایف آئی آر کی بنیاد پر پولیس نے نوپور شرما کو پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ لیکن نوپور شرما نے کہا کہ ان کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اس لیے اس کے لیے ہر جگہ جانا ممکن نہیں۔ وہ بھی غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ لیکن کلکتہ پولیس نے ان کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا۔ کلکتہ پولیس کے نوٹس کے مطابق کل ان کی پیشی کا دن تھا۔ لیکن نوپور شرما نے نارکل ڈنگہ پولیس اسٹیشن کو خط لکھا کہ وہ پیش ہونے کے لیے مزید وقت چاہتی ہیں۔ لیکن اس بار کلکتہ پولیس اسے وقت دینے کو تیار نہیں ہے۔کلکتہ پولیس اسے پیش ہونے کے لیے ایک اور نوٹس بھیج رہی ہے۔ نوپور شرما نے 26 مئی کو ایک ٹی وی ڈیبیٹ میں پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔اس کے بعد پورے ملک میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔نوپور شرما کے ریمارکس کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج کیا گیا۔ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ معطل بی جے پی لیڈر کو گرفتار کیا جائے۔

 

Related Articles