امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کوآپریٹیو کے 100ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

نئی دہلی،  جولائی۔امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کوآپریٹیو کے 100ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے ٹوئٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹیو کے 100 ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر، میں بھارت میں کوآپریٹیوز کے خیال کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے والی تمام عظیم شخصیات کو نمن کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو آپریٹو سیکٹر کے ذریعے غریب سے غریب لوگوں کے معیار زندگی بلند کرنے میں مصروف رہے ہیں۔امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوآپریٹیو کا خیال بہترین ذریعہ ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں امداد باہمی کی وزارت کئی اہم قدم کرتے ہوئے اس شعبے کو مزید طاقتور، جدید اور شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles