یوکرین کا شام کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان

کییف،جولائی ۔ یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز شام کی طرف سے یوکرین سے الگ ہو جانے والی دو ریاستوں عوامی جمہوریہ لوگانسک اور عوامی جمہوریہ نتیسک کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد کیا ہے۔بدھ کی شام کے سرکاری خبر رساں سانا نے شامی وزارت خارجہ کے اہلکاار کے حوالے سے خبر دی تھی کہ شام نے دو آزاد دو ریاستوں کی آزادی اور اقتدار اعلی کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں ریاستوں عوامی جمہوریہ لوگانسک اور عوامی جمہوریہ نیتسک ہم تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کریں گے تاکہ قواعد کے مطابق دو طرفہ سفارتی تعلقات قائم کیے جا سکیں۔واضح رہے روس نے ماہ فروی میں یوکرین پر کیے گئے اپنے حملے سے پہلے ہی ان دو ملکوں کو تسلم کر لیا تھا۔ جبکہ یہ دونوں ریاستیں 2014 سے یوکرین سے الگ ہونے کا اعلان کر چکی ہیں۔ اب شام نے بھی روسی تائید میں کیے گئے اقدامات کے تحت دونوں ملکوں کو تسلیم کرنے سے اتفاق کر لیا ہے۔اسی شامی فیصلے کے خلاف صدر زینسکی ایک وڈیو ٹیلی گرام میں اعلان کیا ہے کہ یوکرین اور شام کے ساتھ اب کوئی تعلقات نہیں رہے ہیں۔

Related Articles