بجٹ میں عوامی مفاد پوری طرح نظر انداز:اکھلیش
لکھنؤ:مئی۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش حکومت کے ذریعہ جمعرات کو اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں عوامی مفاد کو پوری طرح سے نظرانداز کردیاگیا ہے۔ریاست کے وزیر مالیات سریش کھنہ کے ذریعہ یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار کا پہلا بجٹ پیش کئے جانے کے بعد اپنے تبصرے کا اظہار کرتے ہوئے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں عوامی بہبود سے وابستہ اسکیمات کے بجٹ میں قطعی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اس کے برعکس مختص رقم میں تخفیف کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا’اس حکومت کا کہنے کو یہ چھٹا بجٹ ہے لیکن ا س میں کچھ بھی بڑھا نہیں۔ سب کچھ گھٹا ہے‘ اکھلیش نے کہا کہ اس بجٹ میں عوام کی سہولیات کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ صرف بجٹ رقم کی تخصیص میں سرکاری محکموں میں پیسے کی تقسیم ہی نظر آتی ہے۔اکھلیش نے کہا’ اس میں عوامی مفاد ندارد ہیں صرف سرکاری محکموں کا وارا۔نیارا ہے۔ اصل میں یہ بجٹ نہیں تقسیم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کھنہ نے مالی سال 2022۔23 کے لئے ریاست کا 6.15لاکھ کروڑ روپئے کے تخمینی اخراجات والا بجٹ ودھان منڈل کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا ہے۔