اعظم کو آخر کار انصاف ملا:شیوپال

لکھنؤ:مئی۔ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی) صدر شیوپال سنگھ یادو نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان کو ملی عبوری ضمانت کا استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انتظامیہ کے سخت ہراسانی سے انصاف ملا ہے۔یادو نے جمعرات کو سنسکرت کے ایک جملے سے اپنی ٹوئٹ کا آغا ز کرتے ہوئے لکھا لمبے عرصے سے انصاف کی جس گھڑی کا انتظار تھا وہ آج آن پڑی ہے۔اعظم خان صاحب کو سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی ہے۔ انہیں نظام کی سخت ہراسانی سے انصاف ملا ہے۔ ہندوستان کا عدالتی نظام امید کی ایک کرن ہے،سلام۔قابل ذکر ہے کہ ایس پی لیڈر کو آج سپریم کورت نے عبوری ضمانت دی ہے۔ اترپردیش کے رامپور کوتوالی تھانہ سے جڑے ایک معاملے میں انہیں یہ راحت ملی ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ زیر التواء معاملات میں نچلی عدالت سے مستقبل ضمانت کے لئے وہ دو ہفتوں میں رجوع کریں گے۔

Related Articles