کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا بیان مضحکہ خیز:شیوپال

لکھنؤ:مارچ۔ اترپردیش میں کوآپریٹیو بینکوں کی حالت زار کے لئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو ذمہ دار ٹھہرانے سے متعلق نائب وزئر اعلی برجیش پاٹھک کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے ایس پی جنر ل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے بدھ کو کہا کہ محکمہ صحت کو وینٹی لیٹر میں ڈالنے کے بعد کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کی بات کرنے والے نائب وزیر اعلی کا بیان سرخیوں میں بنے رہنے کی محض ایک کوشش ہے۔یادو نے اپنے یک بعد دیگر کئے گئے ٹوئٹ میں کہا’ چھاپہ مار نائب وزیر اعلی محکمہ صحت کو وینٹی لیٹر پر ڈالنے کے بعد کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کی بات کررہے ہیں۔مضحکہ خیز ہے۔ ایس پی حکومت نے کوآپریٹیو کو بااختیار بنانے کے لئےویدناتھ سمیتی کی شفارشات نافذ کی تھی۔ اشتہارات میں بنے رہنے کے لئے کیا ایسے ہی بیانوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا’آج کوآپریٹیو بجٹ تقریبا نہ کے برار ہے وہیں ایس پی اقتدار میں کسانوں کے 2100کروڑ روپئے کے قرض معافی کا تاریخی فیصلہ کیا گیا تھا۔ ڈی سی بی کی 25برانچوں کو دوبارہ فعال کیا گیا تھا۔3500بند پڑی کمیٹیو کو فی کمیٹی پانچ لاکھ روپئے دے کر اس کے ذریعہ سے کھاد کی تقسیم کی گئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے اپنے ایک بیان میں سابق ایس پی حکومت کو کوآپریٹیو بینکوں کی حالت زار کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایس پی اقتدار میں کوآپریٹیو بینکوں میں بدعنوانی شباب پر تھے اور یہ بینک لوٹ کے اڈے بن کر رہ گئے تھے۔

Related Articles