بناس کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ملک کے لیے وقف
پالن پور، اپریل ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بناس کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کو ملک کے نام وقف کیا۔یہ کمیونٹی ریڈیوا سٹیشن کسانوں کو زراعت اور مویشی پالنے سے متعلق اہم سائنسی معلومات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔مسٹر مودی نے آج ضلع بناسکانٹھا کے دیودر میں ایک نیا ڈیری کمپلیکس اور آلو پروسیسنگ پلانٹ قوم کے نام وقف کیا جسے 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ نیا ڈیری کمپلیکس ایک گرین فیلڈ پروجیکٹ ہے۔ یہ روزانہ تقریباً 30 لاکھ لیٹر دودھ کو پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے تقریباً 80 ٹن مکھن، ایک لاکھ لیٹر آئس کریم، 20 ٹن کنڈینسڈ دودھ (کھویا) اور 6 ٹن چاکلیٹ تیار کی جا سکتی ہے۔ آلو کی پروسیسنگ پلانٹ مختلف قسم کی پروسیس شدہ آلو کی مصنوعات تیار کرے گا جیسے فرنچ فرائز، آلو کے چپس، آلو ٹکیاں وغیرہ، جن میں سے بہت سے دوسرے ممالک کو برآمد کیے جائیں گے۔ یہ پلانٹس مقامی کسانوں کو بااختیار بنائیں گے اور خطے میں دیہی معیشت کو فروغ دیں گے۔وزیر اعظم نے بناس کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کو بھی ملک کے نام وقف کیا۔ یہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کسانوں کو زراعت اور مویشی پروری سے متعلق اہم سائنسی معلومات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ ریڈیو اسٹیشن تقریباً 1700 دیہات کے پانچ لاکھ سے زیادہ کسانوں سے رابطہ قائم کرے گا۔ وزیر اعظم نے پالن پور میں بناس ڈیری پلانٹ میں پنیر کی مصنوعات اور چھینے کے پاؤڈر کی تیاری کے لیے وسیع سہولیات ملک کے نام وقف کیں۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے گجرات کے داما میں ایک نامیاتی کھاد اور بائیو گیس پلانٹ ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے کِھمنہ، رتن پورہ-بھیلڈی، رادھن پور اور تھاور میں قائم کیے جانے والے 100 ٹن کی صلاحیت کے چار گوبر گیس پلانٹس کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل سمیت اس موقع پر موجود معزز شخصیات موجود تھیں۔