مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ممبئی میں ’ہنر ہاٹ‘کے 40ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

ممبئی:پریل۔ اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے اموراورکھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج ممبئی میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی موجودگی میں ’ہنر ہاٹ‘کے 40ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ ہنر ہاٹ کا 40 واں ایڈیشن، ’سودیشی‘ مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ایک معتبر پلیٹ فارم ہے۔ جو ممبئی میں ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ باندرہ کرلا کمپلیکس میں 16 سے 27 اپریل 2022 تک منعقد ہو رہا ہے۔ 31 سے زیادہ ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 1000دستکاراور ہنرمند اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہنر ہاٹ میں داخلہ بالکل مفت ہے۔ مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا’’آتم نربھارت کو ’ہنر ہاٹ‘ جیسے اقدامات سے مضبوطی ملی رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ‘‘ ہنر ہاٹ کے اس 40ویں ایڈیشن میں 31 ریاستوں سے آنے والے1000سے زیادہ دستکاروں اور ہنرمندوں نے 400 اسٹال لگائے ہیں۔‘‘انہون نے نے’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘ کے بارے میں بھی بات کی۔ جہاں ہر ضلع کو ایک پروڈکٹ کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل سے نہ صرف لوگوں کو اپنی آمدنی بڑھانے کرنے کا موقع ملے گا، بلکہ وباء کی وجہ سے پوری دنیا میں جس طرح معیشت متاثر ہوئی ہے، اس سے گاؤں میں کچھ دوسرے لوگوں کے لئے بھی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Related Articles