حکومت خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی ہے:منیش جیسوال

کشی نگر:اپریل۔اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے پڈرونہ ایم ایل اے منیش جیسوال نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین بااختیار ہوں اور اس کے لئے پوری سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ لکھنؤ سے محکمہ شہری ترقیات، شہری روزگار اور غریبی خاتمہ پروگرام و شہر ترقیات کی مختلف پروجکٹوں کا سنگ بنیاد و افتتاح کیا۔ ضلع کشی نگر کے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں بطور مہمان خصوصی ایم ایل اے پڈروانہ منیش جیسوال، عوامی نمائندے و پی ایم آواس اسکیم سے مستفیدین کے ذریعہ پروگرام کو دیکھا اور سنا گیا۔اس موقع پر ایم ایل اے پڈرونہ نے مستفیدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ہر طبقے کی فکر ہے۔ کاروباری، خاتون، نوجوان وغیرہ کے لئے حکومت کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین بااختیار ہوں۔ مضبوط بنیں۔انہوں نے کہا کہ نگر سرجن یوجنا، وزیر اعظم رہائش اسکیم کے ساتھ ساتھ تمام دیگر پروجٹوں کے ذریعہ سے عوام الناس کو سہولیات فراہم کرائی جارہی ہیں۔ صفائی و ملامین کے مفاد کا خصوصی دھیان رکھا جارہ اہے۔انہوں نے ریاستی باشندوں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی کے تئیں شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

Related Articles