ملک میں 186.30 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی گئیں

نئی دہلی، اپریل ۔قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 186.30 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 186 کروڑ 30 لاکھ 62 ہزار 546 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 949 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 191 ہوگئی ہے۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.26 فیصد تک پہنچ گئی وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 810 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ سات ہزار 38 کووڈ سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 67 ہزار 213 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 83 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 370 کووڈ ٹیسٹ کیے گئےہیں۔

 

Related Articles