بینگلورو کے چار اسکولوں کو بم کی دھمکی

بینگلورو، اپریل ۔کرناٹک کے بینگلورو میں چار اسکولوں کو جمعہ کو ای میل کے ذریعہ بم کی دھمکی ملی،جس سے دہشت پھیل گئی۔بینگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ چار اسکولوں کو دھمکی ملی ہے۔پولیس کو یہ پتہ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ کیا اسکولوں میں بم لگائے گئےہیں۔انہوں نے بتایا کہ جن اسکولوں کو دھمکی ملی ہے،ان میں ایبے نیزر اور ونسنٹ پلوٹی انٹرنیشنل اسکول شامل ہیں۔اسکولوں کو بھیجے گئے ایک جیسے ای میل میں لکھا گیا ہے،’’آپ کے اسکول میں ایک طاقت ور بم لگایا گیا ہے۔یہ کوئی مذاق نہیں ہے ۔آپ کے اسکول میں ایک بہت طاقت ور بم لگایا گیا ہے۔ فوراً پولیس اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستے کو بلاؤ۔ورنہ آپ کے ساتھ سیکڑوں لوگوں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے۔‘‘

Related Articles