بی جے پی ہندوتوا کے نام پر نفرت پھیلا رہی ہے : سدارامیا
ہبلی، اپریل۔کرناٹک میں اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہندوتوا کے نام پر نفرت پھیلا رہی ہے۔ ہبلی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر سدارامیا نے کہا کہ بی جے پی معاشرے میں ہم آہنگی کو بگاڑ رہی ہے ۔ اس کے پاس لوگوں کو بتانے کے لیے کوئی حصولیابی نہیں ہے ۔ سرکار کرپشن کو چھپانے کے لیے حجاب، حلال اور مسجد جیسے مذہبی معاملے اٹھائے جا رہے ہیں ۔ اب انہوں نے آم کے کاروبار کو لے کرایک تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ کئی برسوں سے ہندو مسلمان باہمی معاہدے اور تعاون کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی انتخابات کی خاطر معاشرے کو تقسیم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سیکولرازم کو بچانا ہمارا فرض ہے ۔ کانگریس پارٹی تمام مذاہب کے لوگوں کی حفاظت کرتی ہے۔ حکومت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، ہم انسانیت پر یقین رکھتے ہیں ۔ سرکار کو مہنگائی کی بات کرنے دیجئے ۔ پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ پندرہ دن میں 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جبکہ گیس، کوکنگ آئل، کھاد، ہوٹل ، صحت عامہ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔