ممتا نے بی جے پی لیڈر کے اشتعال انگیز بیان کی تنقید کی

کولکاتہ، جون ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کے مبینہ اشتعال انگیز بیان پر سخت تنقید کی اور ایسا کرنے والے لیڈر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔وزیراعلیٰ نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ایک ٹویٹ میں، محترمہ بنرجی نے کہا، "میں حال ہی میں بی جے پی کے کچھ لیڈروں کی طرف سے کی گئی گھناؤنی اوراشتعال انگیز تقریروں کی مذمت کرتی ہوں۔ ایسے بیانات سے نہ صرف تشدد بھڑکا بلکہ ملک کے تانے بانے میں انتشارپیداہوگیا جس سے امن اور بھائی چارے کی روح مجروح ہوئی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ بی جے پی کے ملزم لیڈروں کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ ملک میں کسی طرح کی بدامنی نہ ہو اور کسی کو ذہنی صدمہ نہ پہنچے۔وزیراعلیٰ نے کہا، ’’میں مختلف ذاتوں، طبقات اور برادریوں کے اپنے بھائی اور بہنوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔‘‘

Related Articles