یوکرینی فوجی نے چیک پوائنٹ پر محبوبہ کا "ہاتھ” مانگ کر اسے حیران کر دیا

کیف،اپریل۔یوکرین میں مسلح افواج کے ایک اہل کار نے اپنی محبوبہ کو اچانک شادی کی پیش کش کر کے حیران کر دیا۔ یہ واقعہ ملک کے جنوبی شہر اودیسا میں ایک فوجی چیک پوائنٹ کے نزدیک پیش آیا۔یوکرین کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک وڈیو جاری کی جس میں مذکورہ فوجی کو اپنی محبوبہ سے اس کا ہاتھ مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وڈیو میں ایک لڑکی شہر کی سڑک پر ریت کی رکاوٹوں کے قریب چلتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ اس کے بعد یوکرینی فوجی نے اچانک وہاں پہنچ کر لڑکی کو منگنی کی انگوٹھی پیش کر دی۔منصوبے کے تحت رکاوٹ کے پیچھے چھپی ایک خاتون نے سامنے آ کر فوجی کو ایک گلدستہ دیا تاکہ وہ ان پھولوں کو اپنی محبوبہ کو پیش کرے۔وزارت خارجہ نے اس وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "محبت ہمیشہ جیت جاتی ہے!”۔

 

Related Articles