ممتا بنرجی کا بنارس میں بی جے پی پر سخت حملہ
کنگا ندی لاشیں بہانے والوں کو نکال باہر کریں :ممتا
وارانسی ،مارچ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو اس وقت بنارس کے دورے پر ہیں کو بی جے پی ورکروں کی مخالفت کا سامنا ہے۔تاہم ممتا بنرجی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی اپیل کی۔ممتا بنرجی نے کورونا کے دوران کنگا ندی میں لاش پھینکے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے آپ کے رشتہ داروں کی لاشوں کو ندی میں پھینک دیا انہیں اترپردیش کے باہر پھینک دیں۔اترپردیش میںبھی ’’کھیلا ہوبے‘‘ کا نعرہ لگامقبو ہوا ہے۔بنارس میں سماجوادی پارٹی کی ریلی جس میں اکھلیش یادو ، جینت چودھری اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے ۔میں فٹ بال کو بھی رکھا گیا تھا ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ’’یہ کھیل وارانسی میں بھی کھیلا جائے گا۔ یہ کھیل اتنا آسان نہیں ہے۔ لیکن بی جے پی کو مناسب جواب دے کر ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ سنتوں کو بدنام کر رہے ہیں۔ وہ نام سے یوگی ہیں۔انہوں نے غریبوں کےلئے کچھ بھی نہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا، "اتر پردیش حکومت نے کورونا کے دوران لاشیں گنگا میں بہائی تھیں۔ لیکن ہم نے، حکومت بنگال نے ان لاشوں کو بچایا اور آخری رسومات ادا کیں۔اس موقع پر اکھلیش یادو نے ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے بی جے پی خوف زدہ ہے ۔میں دیکھ رہاہوں کہ لوگوں میں جوش و خروش ہے۔جمعرات کو اتر پردیش میں 56 حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ وارانسی میں دونوں سینئر لیڈروں کی ایک ساتھ اسٹیج پر موجودگی سماجوادی کےلئے بہت ہی اہم ہے ۔ وارانسی وزیر اعظم نریندر مودی کی لوک سبھا سیٹ ہے۔ بی جے پی یہاں اپنا وقار بچانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی نے وارانسی کے لیے بھی خاص منصوبہ بنایا ہے۔وارنسی میں بنگالی بولنے والوں کی کثیر تعداد جو یہاں بس گئے ہیں ۔ممتا بنرجی کے ذریعہ سماجوادی بنگالی ووٹروں کولبھانے کی کوشش کررہی ہے۔