حیدرآباد دسمبر۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پیر کو پہلی مرتبہ تلنگانہ ریاست کا دورہ کریں گی۔ صدرجمہوریہ جو اپنے جنوبی دورہ کے حصہ کے طور پر کل حیدرآباد پہنچیں گی، بولارم میں واقع راشٹرپتی نیلائم میں قیام کریں گی۔ 2019 میں اس وقت کے صدر رام ناتھ کووند حیدرآباد آئے تھے۔ دروپدی مرمو کے دورہ کے حصہ کے طور پر سری سیلم، بھدراچلم اور رامپا مندروں کا دورہ کریں گی۔ وہاں پوجا کرنے کے علاوہ مرکزی حکومت کے محکمہ سیاحت اور ثقافت کے پراجکٹس کا آغاز کریں گی۔ سردارولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کا وہ دورہ کریں گے اور زیر تربیت آئی پی ایس عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔مدھانی میں بھی بعض پراجکٹس کا وہ آغاز کریں گی۔صدرجمہوریہ کیشو میموریل اور جی نارائنما انجینئرنگ کالجس میں طلباء سے بات چیت کریں گی۔ صدر کے دورہ کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ضروری انتظامات کئے ہیں۔ پولیس اور فوجی حکام پہلے ہی ریہرسل کر چکے ہیں۔

Related Articles