2024 کے عام انتخابات تک جدوجہد جاری رکھیں کارکن:مایاوتی

لکھنؤ:،جون۔ اعظم گڑھ لوک سبھا ضمنی الیکشن میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) امیدوار کے تیسرے نمبر پر آنے کے باوجود کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پارٹی سپریمو مایاوتی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری میں محو ہوجانے کی اپیل کی ہے۔مایاوتی نے پیر کو یک بعد دیگر کئے گئے اپنے ٹوئٹس میں لکھا بی ایس پی کے سبھی چھوٹے۔ بڑے کارکنوں۔ عہدیداروں اور پارٹی امیدوار شاہ عالم عرف گڈوجمالی وغیرہ نے اعظم گڑھ لوک سبھا ضمنی الیکشن جس جدوجہد و دلیری کے ساتھ لڑا ہے اسے آگے 2024 لوک سبھا انتخابات تک جاری رکھنے کے عزم کے تحت انتخابی مستعدی جوں کو توں بنائے رکھنا بھی ضروری ہے ۔سابق وزیر اعلی نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا صرف اعظم گڑھ ہی نہیں بلکہ بی ایس پی کی پوری یوپی میں 2024 لوک سبھا انتخابات کے لئے زمینی تیاری کو ووٹ میں بدلنے کے لئے بھی جدوجہد و کوشش لگاتار جاری رکھنا ہے۔ اس ضمن میں ایک خاص سماج کو آگے ہونے والے سبھی انتخابات میں گمراہ ہونے سے بچانا بہت ضروری ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اعظم گڑھ اور رامپور میں ہوئے لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو جیت ملی ہے جبکہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو اپنے ہی قلعے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بی ایس پی نے صرف اعظم گڑھ سے اپنا امیدوار انتخابی میدان میں اتارا تھا جہاں اسے ڈھائی لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ ایس پی امیدوار دھرمیندر یادو نے اپنی ہار کا ٹھیکرا بی ایس پی کو سر پھورٹے ہوئےاسے بی ایس پی کی سازش بتایا ہے۔

Related Articles