2021: بھارت سے جیت یادگار، آسٹریلیا کیخلاف شکست مایوس کن، بابر

کرا چی،جنوری۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پچھلے سال ٹیم نے جس کار کردگی کا مظاہرہ کیا اسے رواں سال بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بھارت کیخلاف فتح یادگار اور آسٹریلیا سے شکست مایوس کن قرار دیدی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کی مجموعی اور لڑکوں کی انفرادی کارکردگی بہترین رہی۔ یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ اپنے سفر کا آغاز کیسا کرتے ہیں، معنی یہ رکھتا ہیکہ آپ سفر اختتام کیسیکرتے ہیں۔ ہم نے بہت کچھ سیکھا، ہرمیچ کے بعد غلطیوں کا جائزہ لیا۔ یہ کام اگلے سال بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔سال 2021 کا بہترین کرکٹ لمحہ بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ تھا۔ میری قیادت میں پاکستان بھارت کے خلاف پہلی بار جیتا، یہ کام اللہ نے ہمارے ہاتھوں سے کروانا تھا۔ مشکل اور نہ بھولنے والا لمحہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل تھا۔

Related Articles