17ویں روز بھی پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں

نئی دہلی ،  ستمبر-دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بدھ کے روز مسلسل 17 ویں دن مستحکم رہیں جبکہ امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کے بعد کل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ آج دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا۔امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کو ظاہر کرنے والے اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد کل خام تیل میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 0.44 ڈالر اضافے کے ساتھ 74.36 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.27 ڈالر اضافے کے ساتھ 70.56 ڈالر فی بیرل رہا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

Related Articles