یو کے ایس ایس ایس سی کے سابق سیکرٹری بڈونی کو معطل کیا گیا

دہرادون ,ستمبر۔اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی) کے سابق سکریٹری سنتوش بڈونی کو حکومت نے جمعرات کی دیر رات معطل کر دیا۔کمیشن کی جانب سے مختلف مسابقتی امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے انکشاف کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ شواہد کی بنیاد پر اب تک اس معاملے میں کل 32 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس سے قبل پیپر لیک معاملے کی جانچ شروع ہونے اور کئی سرکاری اور نجی افراد کی گرفتار کے بعد، کمیشن کے چیئرمین ایس راجو نے اخلاقی بنیادوں پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد 13 اگست کو حکومت نے مسٹر بڈونی کو کمیشن کے سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ اب تک پیپر پرنٹنگ کمپنی آر ایم ایس ٹیکنو سلوشن کے مالک راجیش چوہان سمیت 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles