یوگی کو پھر ملا دھمکی بھرا پیغام، معاملہ درج

لکھنؤ:اپریل۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک نامعلوم نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد سشانت گولف سٹی تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اتوار رات یوپی۔112 ہیڈکوارٹر میں سوشل میڈیا کے وہاٹس ایپ ڈیسک پر ایک پیغام موصول ہوا۔ انہوں نے کہا پیغام میں کہا گیا ہے کہ یوگی کو جلد ہی ماردونگا۔انہوں نے کہا کہ خفیہ نظم ونسق، سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی دستے(ا ے ٹی ایس) کے علاوہ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرلوں کو بھی خطرے کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے میں یہ دوسری بار ہے جب یوگی کو دھمکی دی گئی ہے۔اس سے پہلے 17اپریل کو باغپت کے ایک شخص کے خلاف وزیرا علی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ امن رضا نام کے شخص نے فیس بک پر میسج پوسٹ کیا تھا کہ وہ وزیر اعلی کو گولی مار دے گا۔سب انسپکٹر ونود کمار کی تحریر پر امن رضا کے خلاف کوتوالی تھانے میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles