ای ڈی نے شیوسینا لیڈر یشونت جادھو کو طلب کیا

ممبئی، مئی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شیوسینا کے لیڈر اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین یشونت جادھو کو اس کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔حکام نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔قبل ازیں حکام نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس چوری کے ایک مبینہ معاملے میں جادھو کے باندرہ ویسٹ میں 5 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ کو عارضی طور پر منسلک کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ جادھو کی ملکیت والی 40 دیگر جائیدادیں بھی منسلک ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کہ جادھو نے زیادہ تر اثاثے کالے دھن کے ذریعے حاصل کیے تھے، جب وہ مارچ 2018 سے 2022 تک قائمہ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔

Related Articles