یوگی نے گورکھپور میں ووٹ ڈالا

گورکھپور، مئی۔ اترپردیش کے گورکھپور میونسپل کارپوریشن انتخابات میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔مسٹر یوگی آج صبح وارڈ نمبر 78، پرانے گورکھپور واقع انگلش میڈیم گورکھ ناتھ گرلز پرائمری اسکول کے بوتھ نمبر 797 پہنچے اور ’پہلے ووٹ پھر ریفریشمنٹ‘ کے منتر کو اپناتے ہوئے اپنا جمہوری فرض ادا کیا۔ووٹ ڈالنے کے بعد مسٹر یوگی نے صحافیوں سے بات چیت میں ووٹروں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا “ووٹ ہمارے آئین کے عظیم معماروں کی جانب سے دیا گیا جمہوری حق ہی نہیں بلکہ فرض بھی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں اس حق کا بہتر استعمال کر کے ہم شہری نظام کو مضبوط بنانے، اسمارٹ اور محفوظ شہر بنانے میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔‘‘مسٹر یوگی نے کہا کہ شہری علاقوں میں منظم ترقی سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ووٹ کے حق کو فرض سمجھیں اور اس کا بہتر استعمال کریں۔ووٹنگ کو جمہوریت کا تہوار قرار دیتے ہوئے اور اس تہوار کی سب کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پورے بلدیاتی انتخابات میں ریاست کے 4 کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ ووٹروں نے دو مرحلوں میں حصہ لیا اور شہری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے سلسلے میں اچھے انتظامات کئے ہیں۔ یہ بھی ایشور کا خاص کرم ہے کہ موسم اتنا خوشگوار ہو گیا ہے۔ عام طور پر 4 مئی کو موسم اتنا خوشگوار نہیں ہوتا

Related Articles