یوگی نے کم از کم سہارا قیمت میں اضافے کے لئے مودی کا شکریہ ادا کیا

لکھنؤ:اکتوبر۔ اترپردیش کے وزیر اعل یوگی آدتیہ ناتھ نے کسانوں کو فصلوں کے نفع بخش قیمت کو یقینی بنانے کے لئے سال 2023۔24 کے لئے ربیع کی 6فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت میں اضافہ کے لئے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔یوگی نے بدھ کو کہا کہ وزیر اعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا ایم ایس پی میں اضافے کا فیصلے قابل استقبال ہے۔ یہ کسانوں کو استحکام بخشنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی کابینہ کے ذریعہ ربیع فصلوں کے مارکیٹنگ سیزن 2023۔24 کے لئے ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کا نفع بخش قیمت مل سکے۔ان میں مسور کی کم از کم سہارا قیمت میں 500 روپئے فی کوئنتل، سفید سرسو اور سرسوں 400روپئے فی کوئنتل، کسنبھ 209 روپئے فی کوئنتل، گیہوں میں 110 روپئے فی کوئنتل، چنا میں 105 روپئے فی کوئنتل اور جو میں 100روپئے فی کوئنتل کا اضافہ کیا گیاہے۔یوگی نے ٹوئٹ کر لکھا’ کسانوں کو فصلوں کی نفع بخش قیمت یقینی کرنے کے لئے وزیر اعظم مودی کی صدارت میں آج مرکزی کابینہ کے ذریعہ سال 2023۔24 کے لئے ربیع کی 06فصلوں کی ایم ایس پی میں اضافے کا فیصلہ قابل استقبال ہے۔کسانوں کے استحکام کو یقینی بناتے اس فیصلے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ۔

Related Articles