یوگی حکومت ترقی کے لئے کمر بستہ:شاہی

دیوریا:ستمبر.اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے کہا کہ ان کی حکومت ، کسان، مزدور اور خواتین کے فلاح کے ساتھ ترقی کے لئے کمر بستہ ہے۔دیوریا سے بیس کلو میٹر دور اپنے اسمبلی حلقے پتھردیوا بلاک میں نئی تعمیرشدہ کشور شاہی آڈیٹوریم میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے مسٹر شاہی نے اپنے اسمبلی حلقے میں ہوئے ترقیاتی کاموں کو شمار کراتے ہوئے بتایا کہ پانچ کروڑ 60لاکھ روپئے کی اخراجات سے جدید زرعی آلات کے چلانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ ڈیڑھ کروڑ روپئے کے اخراجات سے پتھر دیوا علاقے میں آٹھ شمشان گھاٹ بنوا ئے گئے ہیں۔ چار کروڑ 26لاکھ روپئے کے اخراجات سے پتھردیوا بائی پاس روڈ ٹینڈر ہوچکا ہے جلد ہی کام شروع ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پینے کے پانی کی 70پروجکٹوں کا ڈی پی آر بن رہا ہے اور 100کالجوں کی مرمت جاری ہے۔ پتھر دیوا علاقے میں آنگن باڑی مراکز کی تعمیر کرائی جارہی ہے۔ ضلع میں 100خرید مراکز چلیں گے۔ ذخیرہ اندوزی کے لئے 250میٹرک ٹن کے دو گودام کے ساتھ کم اہلیت کے گودام بننے جارہے ہیں۔ پتھردیوا میں چار نگر پنچایت بننے والے ہیں۔پتھردیوا میں 90لاکھ سے پی ڈبلیو ڈی کا معائنہ گھر بلاک کے سامنے منظور ہے 60لاکھ روپئے کا گرانٹ دے بیج پروسیسنگ پلانٹ کیتھولیا میں بننے کے قریب ہے۔

Related Articles