یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی کے طور پر برقرار رہنے پر سوال اٹھانے والی عرضی کو ہائی کورٹ نے کیاخارج، 11000 روپے جرمانہ
لکھنو:نومبر۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے 25 ستمبر 2022 کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کے اتر پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر برقرار رہنے پر سوال اٹھانے والی ایک عرضی کو خارج کر دیا۔ بنچ نے درخواست گزار پر فضول درخواست دائر کر کے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 11 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔جسٹس اے آر مسعودی اور جسٹس او پی شکلا کی بنچ نے ڈاکٹر ایم اسماعیل فاروقی کی طرف سے دائر درخواست پر یہ حکم دیا۔ یہ آرڈر 11 نومبر کا ہے جو بدھ کو دستیاب ہوا۔ درخواست گزار نے بنچ پر زور دیا کہ وہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو 25 ستمبر 2022 کے بعد بھی عہدے پر برقرار رہنے کی حمایت میں قانونی دستاویزات پیش کرنے کا حکم دے۔ہائی کورٹ بنچ نے پایا کہ درخواست گزار نے کوئی وجہ نہیں بتائی کہ بنچ کو ایسا حکم کیوں جاری کرنا چاہئے۔ بنچ نے یہ بھی پایا کہ ماضی میں بھی درخواست گزار نے اسی طرح کی درخواست دائر کی تھی اور اسے واپس لے لیا تھا۔ اس نے عدالت سے اجازت لیے بغیر دوبارہ وہی درخواست دائر کی۔