یوکرین میں پھنسے 3500 کیرالہ کے لوگوں کی تفصیل وزارت خارجہ کو سونپی:وجین

ترووننتپورم،مارچ ۔ کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے بدھ کو کہا کہ یوکرین میں پھنسے 3500 کیرالہ شہریوں کو فوراً باہر نکالنے کے لئے ان کی تفصیلات وزارت خارجہ اور یوکرین میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کو سونپ دی گئی ہے ۔مسٹر وجین نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اب تک قریب 3500 لوگ نورکا روٹس (غیر رہائشی کیرالہ کے معاملوں کا محکمہ )کے کنٹرول روم میں اپنی تفصیل دے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نورکا نے کیرالہ کے سبھی چار ہوائی اڈوں ،دہلی اور ممبئی میں آنے والے غیر مقیم کیرالہ شہریوں کو لانے کے کئی قدم اٹھائے ہیں۔طلبہ کو ان کے ضلعوں میں بھیجنے کے لئے کوچی ہوائی اڈے پر بسوں کا انتظام کیاگیا ہے ۔اس سلسلے میں نورکا نے ٹویٹ کرکے کہا،‘‘ جنگ سے متاثر یوکرین میں پھنسے ملیالی لوگوں کی مدد کے لئے نورکا ہر ممکن قدم اٹھارہا ہے ۔ہم مسلسل ہندوستانی سفارت خانے اور وزارت خارجہ کے رابطے میں ہیں۔’’

 

Related Articles