یوکرین۔روس جنگ:دنیا کی سب سے بڑی جمہوری ملک کی حیثیت سے ہمیں کلیدی کردارا دا کرنا ہوگا:ممتا بنرجی۔۔وزیر اعظم کے نام ممتا کا خط

کلکتہ،فروری۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج وزیرا عظم نریندر مودی کو خط لکھ کر یقین دلایا ہے کہ یوکرین بحران پر وزیر اعظم مودی جو سفارتی اقدامات کرے گی وہ اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی کو انہوں نے اس معاملے میں آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ یوکر میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی جلد سے جلد ہندوستان واپسی کی تمام کوششوں کی وہ حمایت کرتی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی مفاد میں تمام سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مرکزی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہیں۔وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بین الاقوامی بحران کے اس لمحے میں ہم اپنے تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر خود کو ایک متحد ملک کے طور پر پیش کریں گے۔ تاکہ ہمارے ملک کی عزت برقرار رہے۔ بین الاقوامی میدان میں، ہم ایک مستحکم پالیسی کے لیے متحد ہونے کی امید کرتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ ایک ریاست کی وزیر اعلیٰ اور ایک سیاسی جماعت کی سربراہ کی حیثیت سے میری مشورہ ہے کہ یوکرین جنگ کے معاملے میں ہندوستان اپنی دیرینہ روایات اور پالیسی کا اظہار کرے۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو یاد دلایا کہ ہندوستان آزادی کے بعد سے ہی امن عالم کا حامی رہا ہے اور جارحیت، دراندازی اور مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ وزیراعظم موجودہ بحرانی صورتحال پر سفارتی فیصلہ لینے سے قبل ان مسائل کو ذہن میں رکھیں گے۔آخر میں، وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ وزیر اعظم کو موجودہ بحران میں ایک ملک کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک آل پارٹی میٹنگ بلانے پر غور کرنا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہمیں پرامن حل کے ساتھ آنا چاہیے۔

Related Articles