یوپی کے 34اضلاع کورونا سے پاک

لکھنؤ:ستمبر, اترپردیش کے 34اضلاع میں کووڈ کا ایک بھی ایکٹیو مریض نہیں ہے۔ جمعہ کو کووڈ ٹیسٹنگ میں 65اضلاع میں انفکشن کا ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔اڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے ہفتہ کو بتایا کہ ریاست میں 185کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اوسطا ہر دن سوا دو لاکھ سے ڈھا ئی لاکھ تک ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ جبکہ پازیٹیو شرح 0.01فیصدی سے زیادہ ہوگئی ہے اور شفایابی کی شرح 98.7فیصدی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 07کروڑ 47لاکھ 13ہزار 276نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 02لاکھ 17ہزار 869نمونوں کی ٹیسٹنگ کی گئی ہے جس میں 14نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ محض 10اضلاع میں ہی نئے مریض ملے ہیں۔ اسی مدت میں 19مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 16لاکھ 86ہزار 468ریاستی باشندے کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔مسٹر سہگل نے بتایا کہ علی گڑھ، امروہہ، اجودھیام باغپت، بلیا، بلرامپور، باندہ، بستی، بہرائچ، بھدوہی، بجنور،بلندشہر، چندولی، چترکوٹ، دیوریا، ایٹہ، فتح پور، غازی پور، گونڈہ، ہمیر پور، ہردوئی،ہاتھرس، کاس گنج، للت پور، مہوبہ، مرادآباد، پیلی بھیت،پرتاپ گڑھ، رام پور، سہارن پور، سنت کبیرنگر، شاملی، سدھارتھ نگر اور سونبھدر میں کووڈ کا ایک بھی مریض باقی نہیں بچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست یں 48فیصدی آبادی کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراک حاصل کرچکی ہے۔ پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد 07کروڑ 20لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جمعہ کو 14لاکھ 88ہزار سے زیاہ لوگوں نے ٹیکہ لگوایا۔ اس طرح سے ریاست میں کل کووڈ ٹیکہ کاری 08کروڑ62لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ یہ کسی بھی ایک ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔

Related Articles